Mashriq Newspaper

روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 65 یوکرینی جنگی قیدی ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سرحدی علاقے بلگورود میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی وزارت دفاع نے بلگورود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت  74 افراد سوار تھے۔

 

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ طیارے میں سوار یوکرینی جنگی قیدیوں کو تبادلے کے لیے بلگورود لے جایا جا رہا تھا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات سے متعلق کسی قسم کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.