Mashriq Newspaper

اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار

اسرائیل نے فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے بیزالیل اسموٹرچ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔

دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کےلیے جنوبی افریقی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

آئی سی جے کا 2-13 کی اکثریت پر مبنی فیصلہ جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ اسرائل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے اور عدالتی حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.