Mashriq Newspaper

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

34 سالہ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتا ہو ں، پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے 121میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا۔

آل راونڈر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کے آغاز کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، فینز کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر زندگی کے اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.