Mashriq Newspaper

سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 3 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 993 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 13 ڈالر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.