Mashriq Newspaper

طارق بُگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے نامزد صدر میر طارق حسین بُگٹی نے اپنے عہدے کا چار ج سنبھال لیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طارق حسین بُگٹی نے کہا کہ سابق صدر خالد سجاد کھوکھر کا میری تعیناتی کو غیر آئینی کہنا اُن کا مؤقف ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد سجاد کھوکھر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

خالد سجاد کھوکھر نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو صورتِ حال سے آگاہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.