Mashriq Newspaper

کوئی حقیقی فاسٹ بائولر نظر نہیں آ رہا ، شاہین آفریدی فٹ نہیں تو بحالی کی کوشش کریں ، وقار یونس

اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ میں میڈیم پیسرز، سلو میڈیم پیسرز اور آل راؤنڈرز دیکھ رہا ہوں، کوئی حقیقی فاسٹ بائولر ہی نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز میں شائقین پاکستانی فاسٹ بائولرز کو 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے دیکھنے کیلیے آتے تھے،اس بار مجھے تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برق رفتار بائولرز موجود نہیں، بعض انجرڈ ہیں، ماضی میں کبھی ایسی صورتحال ہوتی تو متبادل بائولرز کی بھی کمی نہیں ہوتی تھی۔

 

وقار یونس نے مزید کہا کہ یقینی طور پر نہیں بتا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کیا مسئلہ ہے، کبھی وہ 145 کی رفتار سے بائولنگ کرتے ہوئے سوئنگ بھی کرنے میں کامیاب ہوتے تھے، اگر فٹ نہیں تو کھیل سے دوری اختیار کرکے بحالی کی کوشش کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.