Mashriq Newspaper

بلوچستان کی پسماندگی اور لوگوں میں پایا جانے والا احساس محرومی دور کرینگے ، جمال شاہ

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور لوگوں میں پایا جانے والا احساس محرومی میاں محمد نواز شریف اور ان کی پارٹی اقتدار میں آکر دور کریں گے اس میں کوئی دو راہے نہیں کہ سریاب کو کھنڈرات میں اور بلوچستان کو تباہی کی جانب دھکیلا گیا ہے اس کو مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی میں سردار سلیمان کی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں حیدر خان اچکزئی، میر ظفر قمبرانی، نصیر اچکزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جمال شاہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کے آدھے رقبے پر پھیلا ہوا صوبہ ہے لیکن صوبے کے باسیوں کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان آج بھی پسماندگی کی منہ بولتی تصویر پیش کررہا ہے اور لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے کوئٹہ کے گردونواح کے علاقوں جس میں سریاب اور ملحقہ علاقوں کو جان بوجھ کر کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا ہے اور لوگوں کے مسائل جوں کے توں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آکر فوری نوعیت کے ان مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور عوام 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کرکے ایوان میں بھیجیں تاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات دی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں جو پارٹی سے عوام کی امیدیں وابستہ ہے انہیں پورا کیا جاسکیں۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات میں انتخابی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر سردار سلیمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.