Mashriq Newspaper

تمام ناراض بلوچوں سے خود بات کرنے کو تیار ہوں، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام ناراض بلوچوں سے خود بات کرنے کو تیار ہوں، جبکہ ناراض بلوچوں کو عام معافی کے معاملے پر اسٹیبلیشمنٹ بھی آن بورڈ ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ’محرومیوں کے ذمہ دار پنجابی اور سندھی نہیں ہیں، بلوچستان کے مسائل کے ذمہ دار بلوچ خود ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام لوگ اس میں بہتری چاہتے ہیں۔‘

ناراض بلوچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’تمام ناراض بلوچوں سے خود بات کرنے کو تیار ہوں، جبکہ ناراض بلوچوں کو عام معافی کے معاملے پر اسٹیبلیشمنٹ بھی آن بورڈ ہے۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.