Mashriq Newspaper

انتخابات میں کوئی جماعت دوتہائی تو دور، سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے گی، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر انتخابی عمل پر انگلیاں اٹھیں تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا کیونکہ انتخابات کو مشکوک بنائیں گے تو ملک نہیں چلے گا اور آئندہ انتخابات میں کوئی جماعت دو تہائی اکثریت تو دور، سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا بیانیہ، لاڈلے اور سلیکٹڈ پلس جیسی باتیں الیکشن کو مشکوک بنا دیں گی، اگر انتخابات پر انگلی اُٹھی تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا لہٰذا اس تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات نے ویسے ہی مشکلات کا باعث بننا ہے، انتخابی عمل پر انگلیاں اٹھائی گئیں تو یہ عمل ملک کو تباہی کے راستے پر لے جائے گا، آج سب کو اقتدار ایک طرف رکھ کر ملک کا سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات کو مشکوک بنائیں گے تو ملک نہیں چلے گا، ہم نے بار بار تجربے کر لیے ہیں اور اس کے نتائج بھی دیکھ چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.