Mashriq Newspaper

بلوچستان کی پسماندگی اور لوگوں میں پایا جانیوالا احساس محرومی دور کرینگے،جہانگیر ترین

کوئٹہ (آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور لوگوں میں پایا جانیوالا احساس محرومی دور کرینگے بلوچستان سے قبائلی سیاسی اور دیگر شخصیات پارٹی میں شامل ہورہی ہیں جو خوش آئند بات ہے پارٹی دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے کردار ادا کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریحانہ حبیب جالب بلوچ اور ملک سعداللہ جان ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما عون چوہدری،نعمان لنگڑیال،اجمل چیمہ ،ڈاکٹر سلیم پٹھان،محیب اللہ ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کی دیرینہ ساتھی پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل کی اہلیہ ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے پارٹی سے 26سالہ رفاقت کو خیر آباد کہتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو تمام قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہئے تھا اسلئے ہم بھی مایوس ہوکر آج استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کررہی ہوں اور ہمیں امید ہے کہ مذکورہ جماعت بلوچستان اور اسکے بسنے والوں کو ناامید نہیں کریگی اس موقع پر انہیں خواتین ونگ بلوچستان کی صدر بھی بنادیا گیا اور اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا بلوچستان کے صحافی ملک سعداللہ جان ترین نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی انہیں بلوچستان کا پارٹی کا پہلا صدر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور جہانگیر خان ترین نے شامل ہونیوالوں کو پارٹی کے مفلر پہنا کر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کچھ عرصہ معرض وجود میں آئی ہے لیکن ہم پرانے سیاستدان ہیں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مسائل اور حالات سے بخوبی آگاہ ہیں بلوچستان سے جسطرح سیاسی اور دیگر شخصیات پارٹی میں شامل ہونے کیلئے رابطے کررہی ہیں وہ ہمارے لئے قابل تحسین بات ہے ہماری کوشش ہوگی کہ شامل ہونیوالوں کو ساتھ لیکر انکے وژن کے مطابق بلوچستان کی تعمیر وترقی کو یقینی بناتے ہوئے پسماندگی کو دور کرنے اور لوگوں میں پائے جانیوالے احساس محرومی کا خاتمہ کرکے لوگوں کی حالت زار کو بہتر بنائے ہمیں امید ہے کہ شامل ہونیوالی شخصیات قبائلی اور سیاسی طور پر بلوچستان کے حالات اور حدوداربع سے بخوبی واقف ہیں اور اِنکی صلاحتیوں اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنا کر وہاں پر حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.