Mashriq Newspaper

منشیات کے خلاف حکومتی کریک ڈان ،بلوچستان سے 4155 کلو برآمد ہوئی

کوئٹہ(یو این اے )منشیات کے خلاف حکومتی کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں 4302 کلو منشیات برآمد، 44 مقدمات درج اور 34 گرفتاریاں کی گئیں۔ سب سے زیادہ منشیات بلوچستان سے 4155 کلو برآمد ہوئی نگران حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ 12 تا 19 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 4302 کلو منشیات برآمد کی گئی، 44 مقدمات درج اور 34 گرفتاریاں ہوئیں۔آپریشن کے دوران بلوچستان سے 4155 کلو، کے پی سے 40 کلو، گلگت سے 8 کلو، پنجاب سے 65 کلو اور سندھ سے 32 کلو منشیات برآمد ہوئی۔کریک ڈان کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت، سندھ اور بلوچستان سے 651 کلو چرس، 9 کلو مِتھ، 28 کلو افیم جبکہ 189 کلو ہیروئین شامل ہے۔12 تا 19 نومبر تک ملک بھر سے منشیات کے خلاف 44 مقدمات درج جبکہ 34 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 38226 کلو منشیات برآمد اور 469 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.