Mashriq Newspaper

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: پہلاروز، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 3آؤٹ پر 187 رنز بنالیے

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے، میچ بارش کے بعد کچھ دیر کے لیے متاثر بھی ہوا۔

پہلا روز

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، یہاں عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.