Mashriq Newspaper

بین الاقوامی برادری عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، سعودی عرب

سعودی عرب نے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی نسل کشی کو روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے۔

’ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے اور نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزیوں کو سعودی مملکت کی طرف سے واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس معاملے میں جنوبی افریقہ کی کوششوں کو بھی سراہا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید اقدامات کرے، فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے اور بین الاقوامی قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی کے لیے اسرائیلی قابض افواج کو جوابدہ ٹھہرائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.