Mashriq Newspaper

بابر غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کرکٹر ہیں، اینڈی فلاور

سابق کرکٹر اسٹار و کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ بابراعظم غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کرکٹر ہیں۔

آئی ایل ٹی20 میں گلف جائنٹس کی کوچنگ کرنے والے فلاور نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk. کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ڈریسنگ روم کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بارے میں بات نہیں کرسکتا، جہاں تک فارم کا سوال ہے تو ٹی 20سیریز میں انھوں نے اچھی اننگز کھیلیں، مجموعی طور پر تسلسل کے ساتھ رنز بنائے، کوئی سپر مین نہیں ہوتا کہ ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، بابر اعظم غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کرکٹر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.