Mashriq Newspaper

پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی ،علی مدد جتک

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 45سے نامزد ا±میدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی پیپلز پارٹی ہی ملک اور قوم کو بحرانوں سے چھٹکارہ دلا کرآگے لیجائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی بائی پاس پر چیف آف بادیزئی،خان صمد خان بادیزئی،اکبر بادیزئی ،عین الدین کاکڑ کے ہمراہ کارنر میٹنگ اور منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر فرید رئیسانی جبار خان خلجی،صمد خان بادیزئی،اکبر خان بادیزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا حاجی علی مدد جتک اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جوپاکستان اور عوام کو معاشی اقتصادی اور مہنگائی جیسے بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ہم نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگے ہیں اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پیپلز پارٹی کی جڑے عوام میں ہیں اور عوام اور مظلوب طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی نے ہمیشہ قوم کو تمام مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ماضی میں بھی پارٹی نے اقتدار میں آکر ملک اور قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا اور بلوچستان کو آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت 5ہزار سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا تھا اور پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی پالیسی کو پروان چڑھایا تاکہ مسائل کے حل کو یقنی بنایا جاسکے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیساتھ ساتھ جدید تعلیم کے حصول اور کاروبار کی فراہمی کیلئے مختلف پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں اسکے علاوہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم ذمہ داری سونپنے کیلئے 10نکاتی انتخابی منشور دیا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر مسائل سے چھٹکارہ دلائینگے ہم نے اپنے حلقوں کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے بھی انتخابی منشور بنایا ہے تاکہ لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ تعلیم،صحت پینے کے صاف پانی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیساتھ ساتھ انہیں آگے بڑھنے کے مواقعوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور دیتی رہے گی اس میں کوئی دورائے نہیں پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی کے جیالے بلوچستان کے کونے کونے میں موجود ہیں اور پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں جو کامیابی حاصل کی وہ عوام کے ووٹوں سے حاصل کی تھیں اور پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں ا±ڑ چکی ہیں کیونکہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.