Mashriq Newspaper

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا امیدواروں کوانتباہ

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 ئ میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا اور کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.