Mashriq Newspaper

الیکشن نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کئے گئے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کئے گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا، جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے تمام جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دھاندلی کو ایکسپوز کرنے کے لئے تمام آئینی اور جمہوری راستے اختیار کریں گے، الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کبھی عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.