Mashriq Newspaper

امید ہے حماس اور اسرائیل کے درمیان پیر تک جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے گا: امریکی صدر

حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا بڑا بیان سامنے آگیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امید ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان پیر تک جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے گا، میرے قومی سلامتی کے مشیر نے بتایا کہ ہم معاہدے کے قریب ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس اسرائیل جنگ بندی پر مذاکرات امریکا، مصر اور قطرکی ثالثی میں جاری ہیں، معاہدہ ہوا تو 400 فلسطینی قیدی اور 40 یرغمالی رہا کئے جاسکتے ہیں، دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان رفاہ پناہ گزین کیمپ کے اطراف شدید لڑائی جاری ہے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 96 فلسطینی شہید اور 172 زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز کے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران مزید 3 فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.