Mashriq Newspaper

وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیر حاضری پر مزید دو خواتین میڈیکل افسران ، دو اسٹاف نرسز کو معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں میں غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان عوام کو طبی سہولیات کا جائزہ لینے مفتی محمود اسپتال کچلاک پہنچے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مفتی محمود اسپتال میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر دو خواتین میڈیکل آفیسرز، دو اسٹاف نرسز کو معطل کردیا گیا ہے۔

 

اعلامیے میں کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسپتال میں ضرورت سے زائد تعینات فارماسسٹ کو ضلع بدر کرکے دیگر اسپتالوں میں حسب ضرورت تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.