Mashriq Newspaper

بلوچستان: سنجاوی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

 بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سنجاوی کے علاوہ ماندہ ٹک کے مقام پر گاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیا اور وہ گہری کھائی میں جاگری۔

کھائی میں گرنے کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار چھ میں سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.