Mashriq Newspaper

بلوچستان: سینیٹ انتخابات کیلئے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

سینیٹ الیکشن کے لیے 33 میں سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں، ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار میدان میں ہیں، خواتین کی 2 نشستوں پر 2 امیدوار میدان میں رہ گئیں۔

جنرل نشست پر سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، اعجاز احمد، ایمل ولی خان میدان میں ہیں، جان بلیدی، شاہ زیب درانی، احمد خان اور عمر گورگیج جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر مولانا عبدالواسع، بلال احمد خان اور محمد مصلح الدین میدان میں رہ گئے، حسنہ بانو اور راحت جمالی خواتین کی نشست کے لیے الیکشن لڑیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.