Mashriq Newspaper

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردیے

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل اضافی ٹکٹ جاری کردیے۔

میگا ایونٹ کے نساؤ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر 8 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ یکم جون کو شریک میزبان امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

 

ورلڈ کونسل کے اعلامیے کے مطابق اضافی ٹکٹیں ان میچز کے لیے جہاں پہلے عام داخلے کی گنجائش ختم ہوچکی تھی، ان میچز میں افتتاحی میچ کے علاوہ 5 جون کو بھارت بمقابلہ آئرلینڈ، 6 جون کو پاکستان اور امریکا، 7 جون کو سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، 12 جون کو بھارت بمقابلہ امریکا اور 16 جون کو بھارت بمقابلہ کینیڈا کے میچز شامل ہیں۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز میں بھی تمام 6 وینیوز پر اضافی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.