Mashriq Newspaper

ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا

معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی بنانے والی فیکٹری کے ایک روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں انجینئر شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگیا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر آسٹن میں قائم گیگا ٹیکساس فیکٹری میں پیش آیا تھا، کمپنی کے دو عینی شاہدین ملازمین نے بتایا کہ گاڑیوں کے پرزے اٹھانے پر مامور روبوٹ نے دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپے جس سے ملازم کا خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ زمین پر گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹ نے اس وقت حملہ کیا جب انجینئر تین ناکارہ روبوٹس کے سافٹ ویئر ڈیزائن کررہا تھا۔

تین ناکارہ روبوٹس میں سے دو کے سافٹ وئیرز کو بند کردیا گیا جبکہ تیسرا روبوٹ غیر ارادی طور پر فعال رہ گیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، روبوٹ کے حملہ کرنے کے بعد انجینئر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دو سال قبل 2021 میں پیش آیا تھا۔

امریکی آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیگا ٹیکساس فیکٹری کا ہر 21 میں سے ایک ملازم گزشتہ سال زخمی ہوا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.