Mashriq Newspaper

عدلیہ کے خلاف مہم پر 32 صحافیوں سمیت 110 افراد کو نوٹس جاری ہوئے، مرتضیٰ سولنگی

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز اور بہتان تراشی کی مہم پر تقریباً 600 سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی تحقیقات ہوئیں اور 32 صحافیوں سمیت 110 افراد کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز اور بہتان تراشی پر مہم جاری تھی، جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے 16 جنوری کو  اس معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس 17 جنوری اور دوسرا اجلاس 23 جنوی کو منعقد ہوا اور اب اب تک سوشل میڈیا کے تقریباً 600 اکاﺅنٹس کی تحقیقات کی بنیاد پر تقریباً 100 انکوائریز رجسٹرڈ کردی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.