Mashriq Newspaper

جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

 پاکستان مسلم لیگ ( ن )  کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اُس دورمیں قانون سازی کیلیے آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے اور جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے۔ 

پاکستان مسلم لیگ  ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلیے صرف سیاستدان نہیں باقی پلئیرز بھی ہیں، سارے عناصر کو استحکام کیلیے اکٹھے ہو کر بیٹھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں قانون سازی کیلیے (ہم) آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے اور جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی سے متعلق بھی قانون سازی کرواتے تھے اور یہ دونوں قانون سازیاں فوج اور آئی ایس ایس کی مداخلت کے باعث ہوئی تھیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اس ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا جو بگاڑ پیدا ہوا، بھگت رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.