Mashriq Newspaper

آپ سب کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، مریم نواز اپوزیشن رہنما کی نشست پر پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں۔

مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہو سکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.