Mashriq Newspaper

سینیٹ انتخابات: بلوچستان سے 11 میں سے 9 سینیٹر بلامقابلہ منتخب

بلوچستان میں سینیٹ کی 11 میں سے 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست کے امیدوار اعجاز احمد ریٹائرڈ ہوگئے، اعجاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد 7 جنرل نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، خواتین کی دو نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، سینیٹ کی نشستوں کے لئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں آزاد امیدوار سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں، جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے۔

جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، جے یو آئی ف کے احمد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔

خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.