Mashriq Newspaper

کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع ایک یہودی کمیونیٹی سینٹر پر نامعلوم حملہ آوروں نے کھڑی سے بوتل بم پھینکا جس سے اس کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی جہاں متعدد افراد سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کر رہے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی کمیونیٹی سینٹر پر بوتل بم سے حملے کی اطلاع ملنے پر مونٹریال پولیس نے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔ عمارت سے 50 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

حملے کے وقت عمارت میں 60 افراد موجود تھے اور کمیونیٹی سینٹر کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ جاری تھی۔ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم عمارت کو نقصان پہنچا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.