Mashriq Newspaper

پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100ا نڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس بڑے اضافے کے بعد 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 67 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 186 ارب روپے بڑھ کر 9003 ارب روپے ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.