Mashriq Newspaper

صنم جاوید کا این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید نے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کی تصدیق ان کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ صنم جاوید نے حلقہ این اے 119 میں آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

علاوہ ازیں انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کی کارکن کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ تاہم انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، انہیں تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔

 

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 26 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی ۔

 

عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کوان کو انتخابی نشان دینے کا حکم بھی دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں تین نشانات الاٹ کئے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.