Mashriq Newspaper

شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق

شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور فوجیوں سمیت 42 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللہ کے 5 کمانڈرز اور 36 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں درجنوں افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.