Mashriq Newspaper

’انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنے نامزد کردہ کو مبارک باد دی‘امریکی صدر کے خط پرپی ٹی آئی کا ردعمل

امریکی صدر کے وزیراعظم کو خط کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنے نامزد کردہ کو مبارک باد دی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے   کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنے نامزد کردہ کو مبارک باد دی ہے۔

ڈونلڈ لو کے بیانات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی  جمہوری عمل کو اختیار کرے گا تو ہم اس کی حمایت کریں گے، اور ہم جمہوری دنیا سے یہ امید لگاتے ہیں کہ وہ جمہوریت کی جدوجہد  کی حمایت کرے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے لطیف کھوسہ پر تحفظات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رؤف حسن نے تصدیق کی کہ اجلاس میں پیش نہ ہونے پر کور کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ  وکلا ہماری ٹیم کا حصہ ہیں تاہم سیاسی معاملات سیاستدانوں نے آگے لے جانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے،  کور کمیٹی میں ستر لوگ بیٹھتے ہیں ہر کوئی ہر کسی سے متفق تو نہیں ہوتا۔مجھے پارٹی میں خصوصی ترجمان مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.