Mashriq Newspaper

خاور مانیکا کیساتھ بدتمیزی کرنے والے وکلاء کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے: عابد شیر علی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ خاور مانیکا کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں، بدتمیزی کرنے والے وکلا کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔

سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے لندن اور سعودی عرب میں بھی بدتمیزی کی تھی، تحریک انصاف ایک بکھرا ہوا موب ہے، یہ نکاح کا معاملہ ہے اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کروں گا۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ وکلا کے سوالوں کے جواب عدالت میں دینے پڑتے ہیں، لندن میں نوازشریف فیملی کے ساتھ بدتمیزی کرتے تھے، یہ لوگ اب کیوں روتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کو میسج دیتا ہوں وہ دن یاد کریں جب بیگم کلثوم کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.