Mashriq Newspaper

زرداری نے بلوچستان میں آغاز حقوق بلوچستان اور سی پیک کا تحفہ پیش کیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے نہ ہی کوئی دھاندلی کا سوچ سکتا ہے، گزشتہ انتخابات میں لاڈلے کو نوازنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں مقامی ہوٹل میں صافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاپیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کل پیپلز پارٹی ملک بھر کے عوام کو اہم پیغام دینے جا رہی ہے، آصف علی زرداری نے بلوچستان میں آغاز حقوق بلوچستان اور سی پیک کا تحفہ پیش کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتے نہ ہی کوئی دھاندلی کا سوچھ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ انتخابات میں لاڈلے کو نوازنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، کل پیپلزپارٹی ملک بھر کے عوام کو اہم پیغام دینے جارہی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.