Mashriq Newspaper

پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، نواب ثناءاللہ خان زہری

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءچیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج 56ویں یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کریگی ، آج کا جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا کامیاب ترین جلسہ ہوگا،بلوچستان کے عوام آج ثابت کریں گے بلوچستان پیپلز پارٹی کا دوسرا گھر ہے ،پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نواب ثناءاللہ زہر ی نے کہا کہ بلوچستان ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کے جیالوں کا دوسرا گھر رہا ہے صوبے کے عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کا ماضی میں ربردست خیر مقدم کیا ہے اب ہم پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی اور صدر آصف علی زرداری کا بھر پور استقبال کریں گے اور آج کے جلسے کو تاریخی بنا کر بلوچستا ن میں نئی سیاسی تاریخ رقم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدور، کسان، ہاری اور متوسط طبقے کی جماعت ہے ہماری جڑیں عوام کے بیچ ہیں اور ہم عوام کی طاقت سے ہی ہمیشہ کامیاب ہوئے ہیں آج کا جلسہ اس بات کو ثابت کریگا کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریگی اور فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں نہ صرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی بلکہ اپنی حکومت بھی قائم کریگی ۔انہوں نے کہا کہ جیالوں اور صوبے کے عوام کا جوش دیدنی ہے عوام نے جلسے سے پہلے ہی اسکی کامیابی کی نوید سنا دی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.