Mashriq Newspaper

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم، اوپن مارکیٹ میں قدر معمولی بڑھ گئی

 انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر چار پیسے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، ایک موقع پر ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 281روپے 43پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

رسد میں بہتری آنے اور کثیر القومی کمپنیوں کی خریداری میں دلچسپی کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں اختتام پر ڈالر کے  7پیسے کی کمی سے 281روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور تعلیمی ضروریات کے لیے ڈیمانڈ میں قدرے اضافے سے ڈالر کی قدر 4پیسے بڑھ کر 282روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.