Mashriq Newspaper

ہرنائی میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق متعدد زحمی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث 14 کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری، سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی میں دھماکے سے متعلق محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے، واقعہ میں زخمی تمام افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.