Mashriq Newspaper

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی رکنیت چیلنج

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کردی۔

دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا میر سرفراز بگٹی کو حلقہ پی بی 10 سے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی؟ میر سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے، میر سرفراز بگٹی نے من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر استعفیٰ دیا اور الیکشن لڑا۔

درخواست کے متن کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے کاغذی کارروائی میں جہاں سے ووٹ لئے اس کی شرح 80 سے 99 فیصد تھی، ننانوے فیصد کاسٹنگ کہیں ممکن ہی نہیں، انگوٹھے ویری فائی کروائے جائیں، میر سرفراز بگٹی الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں تھے تو بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کیسے رکھ سکتے ہیں۔

نوابزادہ گہرام بگٹی نے درخواست میں پی بی 10 کی نشست فوری خالی قرار دیکر ضمنی انتخاب کرانے کی استدعا کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.