Mashriq Newspaper

پرتشدد انتہا پسندی روک تھام سے متعلق بل سینیٹ میں پیش،اپوزیشن ارکان کا احتجاج، نشستوں پر کھڑے ہو گئے

 پرتشدد انتہا پسندی روک تھام سے متعلق بل 2023سینیٹ میں پیش کر دیاگیا،بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پیش کیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بل پیش کرنے پر اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے نشستوں پر کھڑے ہو گئے ،سینیٹر ہمایوں مندوخیل نے کہاکہ چھٹی والے دن ان بلوں پر قانون سازی کیوں کی جارہی ہے ، اتوار کو سینیٹ کا اجلاس کیوں بلایا گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آپ اپنے پارلیمانی لیڈر سے پوچھ لیں کیوں بلایا ہے، بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں  اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تھا۔

 سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاکہ اتوارے والے دن اجلاس بلا کر اتنے بل پاس کئے جارہے ہیں، بلوں کو پہلے کمیٹی میں ریفر کیا جائے،قاعدے اور قانون کے مطابق بل پاس کئے جائیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عجلت میں قانون سازی کسی کیلئے بھی بہتر نہیں ہے ،قانون سازی میں حزب اختلاف حکومت کے ساتھ تعاون کرے، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بل کو کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ تو کرنے دیں،سب کو بولنے کا موقع دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.