Mashriq Newspaper

شاداب خان کا بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے  آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے معاہدے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر لیگ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  شاداب خان نے تاحال ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پیشکش قبول نہیں کی، قومی آل راؤنڈر نے آفر پر قریبی دستوں سے مشورہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.