Mashriq Newspaper

بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کا متحرک ہونا بار آور ثابت ہونا شروع ہوگیا

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کا متحرک ہونا بار آور ثابت ہونا شروع ہوگیا۔ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی ، خواتین رہنماﺅں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءسابق صوبائی وزیر سردار سرفراز احمد ڈومکی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءسابق رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری، میر حیر بیار ڈومکی، میر لیاقت لہڑی ، ولی خان اچکزئی، علاﺅ الدین کاکڑ، سردار زادہ حیدر ڈومکی، میر حسن خان ڈومکی سمیت دیگر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ان رہنماﺅں نے آصف علی زرداری کی جناح ٹاﺅن میں ملک شاہ ہاﺅس اور ڈومکی ہاﺅس آمد کے موقع پر شمولیت کا با ضابطہ اعلان کردیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءچیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سردار سربلند خان جوگیزئی، عارف جان محمد حسنی،سردار محمد عمر گورگیج، ظہور احمدبلیدی، سردار نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، حاجی علی مدد جتک، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ صدر آصف زرداری نے شامل ہونے والے رہنماﺅں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار اد اکریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.