Mashriq Newspaper

اب فیض چلا گیا ، اب کیا کرے گا ؟ آصف زرداری کا تحریک انصاف کے رہنما سے دلچسپ مکالمہ

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب ولیمہ میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری اورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مابین دلچسپ مکالمہ سُننے میں آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور صداق سنجرانی ایک ہی میز ہر موجود ہیں۔۔

اسی دوران آصف زرداری نے صادق سنجرانی سے سوال کیا، ’فیض چلاگیا، اب کیا کرے گا؟‘

جواب میں صادق سنجرانی فوراً سے بولے، ’آپ تو ہیں ناں‘۔ اس پر آصف زرداری نے برجستہ اپنے مخصوص انداز میں کہا، ’میں تو ۔۔۔ ہوں، ( ساتھ ہی انگوٹھے کی مدد سے میز پرٹھپے لگاتے ہوئے کہا) میرے ساتھ تُو کرتا رہا، یُوں یوں یوں‘۔

اس پر مولانا فضل الرحمان سمیت میز پر بیٹھے دیگر افراد کے قہقہے بے ساٰختہ تھے۔

سابق صدر کامزید کہنا تھا کہ ، ’سیاست میں سوچاکر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی، ہماری رہتی ہے‘۔

تقریب میں نگراں وزیراعظم کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمود خان اچکزئی، لیاقت بلوچ،اکرم درانی اور سابق وزیراعظم اجا پرویزاشرف سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.