Mashriq Newspaper

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ملک ملوث ہیں ، جان محمد خان جمالی

اوستہ محمد(این این آئی)بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ملک ملوث ہیں افواج پاکستان ہر سازش کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار اسپیکر بلوچستان اسمبلی و حلقہ پی بی 17اوستہ محمد بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر جان محمد خان جمالی نے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملے آور بے گناہ شہریوں پر حملے کررہے ہیں جبکہ انکی پشت پناہی میں غیر ممالک براہ راست ملوث ہیں وطن کی خاطر قربانی دینے والے شہید جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے اور اپنی افواج پاکستان سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز پر ہمیں فخر ہے پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام تر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ میر جان محمد خان جمالی نے مزید کہا کہ میری سیاست عوامی مفادات کیلئے ہے انشاءاللہ عوامی ووٹ سے جیت کر سٹی اوستہ محمد گنداخہ سمیت ضلع اوستہ محمد میں صحت کے اداروں کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے اور تمام طبی سہولیات فراہم کرنی ہے پہلے بھی صحت کے شعبے کیلئے کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں واٹر سپلائی سمیت کھیرتھر ینال میں پانی کی مقدار کو برابر کرنا ہے سیلاب کی تباہ کاری سے ضلع اوستہ محمد شدید متاثر ہوا ہے اس میں مواصلاتی نظام کو بحال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں اوستہ محمد کو ضلع کا درجہ دلوایا اور بیشتر علاقوں میں اجتماعی کاموں پر توجہ دی ہے۔ میر عطاءاللہ خان بلیدی سے اتحاد کے بعد ہماری پوزیشن مزید بہتر ہوئی ہے انشاءاللہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کو انکی دہلیز پر خدمت کریں گے۔میر جان محمد خان جمالی نے مذید کہا کہ مجھے بد اخلاقی سیاست میں نہیں آتی ہے نہ میرے دل میں کسی لئے بغض ہے میں نے ہمیشہ عزت احترام کی سیاست کی ہے اور اسی وجہ سے عوام مجھے عزت دیکر ووٹ دیکر ہر مرتبہ کامیاب کرتے ہیں جو کہ میری عوام کی محبت کا ثبوت ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.