Mashriq Newspaper

ملک پاکستان میں قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (خ ن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج عدلیہ کی طرف سے توشہ خانہ کیس کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور کوئی بھی لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے بعد بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے پاس ریلیف کا آپشن موجود ہے یعنی وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کر چکا ہے۔ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہاں انصاف کی فراہمی یقینی نا بنائی جائے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ملک پاکستان میں قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے، قانون سب پر برابر لاگو ہوتا ہے۔ اسی لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.