Mashriq Newspaper

افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے اس معاملے میں افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر ان کی واپسی کا طریقۂ کار طے کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیر قانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے، مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے لیے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.