پاکستانی معیشت کی بحالی کیلیے متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہیں ہموار کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے نومنتخب صدرمائیکروفنانس بینک کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلیے متحدہ عرب امارات پاکستان کی مختلف صنعتوں میں طویل المدتی بھاری سرمایہ کاری سمیت دیگر دوست ممالک کے ذریعے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہیں ہموار کر رہا ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی نے نو منتخب صدر‘‘یو مائیکروفنانس بینک’’ محمد عیسیٰ الطاہری کا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔
یو اے ای قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے محمد عیسیٰ الطاہری کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے یومائیکرو فنانس بینک کا صدر و سی ای او منتخت ہونے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کی۔