Mashriq Newspaper

افغان مہاجرین کی ملک بدری سے انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، ہیومن رائٹس کمیشن

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے حکومت پاکستان کی جانب سے غیر دستاویزی غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) پر زور دیا کہ وہ افغان مہاجرین کا تحفظ یقینی بنائے۔

اس ماہ کے اوائل میں حکومت نے تمام غیر دستاویزی تارکین وطن کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ ملک نہ چھوڑنے کی صورت میں انہیں قید کیے جانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.