Mashriq Newspaper

اسرائیلی بمباری میں وزیر مذہبی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

اسرائیل کے فضائی حملے میں مسجد اقصیٰ کے سابق مبلغ اور فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔

ٹیلی گرام اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیر گردش غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں فلسطین کی ایک اہم مذہبی شخصیت اور مبلغ شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔

فلسطین اتھارٹی  اس خبر پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ہونے والا یہ یہ سب سے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

حماس کے القسام بریگیڈ کے ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں شیخ یوسف سلامہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی دین اسلام اور جدوجہد آزادیٔ فلسطین کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.