Mashriq Newspaper

حماس کے راکٹ حملے ، 2 افسروں سمیت 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ، 24 ٹینک تباہ

حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج کیخلاف شدید مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ القسام بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر راکٹ برسا دیے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 24 ٹینکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسنائپرز کی فائرنگ سے […]

آنے والے سالوں میں شُبمن گل کی حکمرانی ہوگی، وہ میرا ریکارڈ توڑ دینگے، برائن لارا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا نے کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں شبمن گل کی حکمرانی ہوگی، شبمن گل میرے دونوں بڑے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز نے بھارتی نوجوان بلے باز کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔ انہوں […]

پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون، شان مسعود کی کیپٹن اننگنز، شاندار سنچری جڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان ٹیسٹ میچ کینبرا میں جاری ہے، کپتان شان مسعود کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم اور پرائم منسٹر الیون 4 روزہ ٹیسٹ میچ میں کینبرا کے مینوکا اوول گراونڈ میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ […]

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شراب نوشی کیلئے خفیہ کمرے کا انکشاف

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر بریٹ لی نے انکشاف کیا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شراب نوشی کے لیے ایک خفیہ چیمبر موجود ہے جہاں کئی نامور کرکٹرز شراب پیتے تھے۔ دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کرکٹر بریٹ لی نے یہ انکشاف سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا […]

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تخفیف اسلحہ، عالمی سلامتی سے متعلق پاکستان کی قراردادیں منظور کرلیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی تجویز کردہ 4 قراردادیں منظور کرلیں، جن کا مقصد جوہری اسلحہ کی تخفیف اور عالمی سلامتی کے اقدامات کو تقویت دینا ہے۔ ان میں سے 2 قراردادوں کو متفقہ طور پر حمایت حاصل ہوئی جبکہ دیگر 2 کو بڑے پیمانے پر منظوری ملی جوکہ علاقائی اور عالمی […]

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری، انڈیکس 63 ہزار کی بُلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 390 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح […]

پی ٹی آئی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ’سوئپ‘ کرے گی، تیمور خان جھگڑا

گزشتہ کئی ماہ سے عوامی منظر نامے سے غائب پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور خان جھگڑا بدھ کو پشاور میں منعقدہ پارٹی کنونشن میں منظر عام پر آئے اور دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ’سوئپ‘ کرے گی۔ صوبائی دارالحکومت میں پارٹی کارکنوں سے […]

پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔ مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں ، اس جنگ […]

حکمراں شمالی کوریا خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے

 شمالی کوریا کے حکمراں  کم جونگ اس وقت آنسوؤں سے رو پڑے جب وہ ملک کی خواتین کو نسل بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی تاکید کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا میں شرح پیدائش بتدریج کم ہوتے ہوئے 1.8 ہوگئی ہے جس پر نہ صرف حکومت […]

نواز، خٹک اور ترین تینوں وڑ گئے باقی کو عوام دیکھ لیں گے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی جلسوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت 15 دسمبر کو پشاور جبکہ 22 دسمبر کو وزیرآباد میں جلسہ ہوگا۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں آغاز پر نو مئی کو جاں بحق ہونے والے کارکنان کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ تقریب […]