Mashriq Newspaper

غزہ: اسرائیلی حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی اہلخانہ سمیت شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 […]

عالمی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی: نیتن یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے عالمی برادری کے مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی سے انکار کردیا۔ غزہ میں مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیلی فوج کے حملے 30 ویں روز بھی جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے […]

ضمنی بلدیاتی انتخابات ، سندھ میں جیالے فاتح ، مرتضیٰ وہاب کامیاب قرار

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدر  کی یوسی 13 کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ کراچی کے پانچ اضلاع میں آج چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ  ہوئی۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد […]

بلوچستان حکومت نے کانگو وائرس کے مؤثر تدارک کیلئے مہم تیز کردی

بلوچستان کے سیکریٹری صحت عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کانگو وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے سول ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ وہ کانگو وائرس کی صورتحال اور ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات […]

غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی؛ شہباز شریف کا شدید اظہارِ مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ […]

سودی ادائیگیاں بجٹ تخمینے سے بڑھنے کا امکان

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیاں 8.5 ٹریلین روپے سے بڑھ سکتی ہیں، جو کہ بجٹ تخمینے سے 1.2 ٹریلین روپے زیادہ ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیرونی فنانسنگ کے خلاء کو پر کرنے کیلیے آئی ایم ایف […]

ریفنڈز ادائیگیوں کا ٹارگٹ حاصل، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ کے بارے میں تکنیکی مذاکرات جاری جبکہ معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ اسٹرکچرل بینچ مارکس پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کردی۔ ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق ایف بی آر کی تیار کردہ عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کردی […]

فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ جے یو آئی پاکستان کے میڈیا سیل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال […]